70 فیصد عوام قیدی نمبر 804 کے پیچھے کھڑے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے 70 فیصد عوام قیدی نمبر 804 کے پیچھے کھڑے ہیں۔ اگر اڈیالہ جیل سے قیدی نے عوام کو باہر نکلنے کا اشارہ دے دیا تو آپ بنگلہ دیش کو بھول جائیں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ طاقت آنی جانی چیز ہے، یہ پاس ہو تو لوگوں کو زیر نہ کریں،میں راجہ پرویز اشرف سے پوچھتا ہوں، بتائیں آپ کو وزیراعظم کس نے بنوایا تھا؟ آپ کے دور میں سب سےزیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، راجہ پرویزاشرف باتیں کرتے ہیں، بتائیں کہ شہاب الدین کو کس نے گرفتار کروایا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب 22 سال سے اس ایوان میں ہیں، مجھے اس پر فخر ہے کہ کوئی بتا دے کہ اس کا ایک لفظ بھی کبھی حذف کرایا گیا ہو، خواجہ آصف کہتے تھے انہیں آرمی چیف کو کال کرنے کے بعد جتوایا گیا، ورنہ میں ہار جاتا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ بل کی منظوری کابینہ اجلاس میں نہیں ہوئی، قومی اسمبلی میں اگر بل پیش ہوا تو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوگی۔

Recent Posts

سعودی ریال کی قیمت میں کمی ، نیا ریٹ جاری

اوپن مارکیٹ میں آج سعودی ریال 74.08روپے پر خریدا اور 74.63 روپے پر بیچا جاتا…

9 mins ago

سیمنٹ کی قیمت میں کمی ، تعمیراتی شعبے کیلئے خوشخبری

قیمت مختلف برانڈز کے لحاظ سے 1,480 سے 1,530 روپے کے درمیان ہے اسلام آباد…

30 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نےٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نےٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے…

34 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی میں مزدوروں پردستی بم حملہ، ایک جاں بحق،4زخمی،دو کی حالت تشویشناک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے مزدوروں پر دستی بم سے حملہ…

38 mins ago

جلدی کریں، سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل پر شاندار آفر لگا دی

سوزوکی جی ڈی 110 ایس 25 فیصد ایڈوانس ادا کرتے ہوئے قسطوں پر حاصل کرنا…

41 mins ago

اسٹیٹ بینک نے 200 روپے کے پرائز بانڈ کی 99 ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)200 روپے کے بانڈ کا پہلا انعام ساڑھے سات لاکھ روپے جبکہ دوسرا…

51 mins ago