اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آذربائیجان اسٹیٹ آئل کمپنی (سوکار) نے پاکستان کو تیل اور گیس کی فراہمی کے لیے 22 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی دو کریڈٹ لائنوں کی فراہمی کی پیشکش پر پیٹرولیم ڈویژن کی مسلسل خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ باکو میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے اس حوالے سے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس معاملے سے اس انداز میں نمٹے جس سے دونوں ممالک کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔
مزیدپڑھیں: آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز جلد ہوگا، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی
جنوری میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں حکومتوں نے تیل اور گیس کے شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا تھا تاکہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹیجک دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔
اس دورے کے نتیجے میں آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی ‘سوکر ٹریڈنگ’ نے مارچ میں باضابطہ طور پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کو حکومت سے حکومت (جی 2 جی) انتظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کارگوس کی فراہمی کی پیش کش کی تھی۔
پاکستان کے سفیر بلال حئی نے بتایا کہ اس پیش کش میں ایل این جی کے لیے 12 کروڑ ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کے 10 کروڑ ڈالر پر مشتمل دو الگ الگ کریڈٹ لائنیں 60 دن کے لیے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے چیف آپریٹنگ افسر (سی ای او) توگورول کوچارلی نے ان سے رابطہ کیا تھا تاکہ وہ آذربائیجان کی اس جامع پیشکش پر پاکستان حکومت کا جواب جان سکیں۔
اس حوالے سے تبصرے کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم اور توانائی تابش گوہر سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
سفارتی نوٹ کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ’طویل خاموشی اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جواب نہ ملنے پر مایوسی‘ کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا حوالے دے کہا کہ سوکر ’برادر ملک پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے اب بھی تعاون چاہتا ہے لیکن مارچ میں کی جانے والی پیش کش غیر معینہ مدت کے لیے نہیں تھی‘۔
علاوہ ازیں ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے اتفاق کیا کہ اگر تجارتی یا دیگر معاملات پر پیش کش سے انکار کردیا گیا تو کوئی بڑی بات نہیں ہوئی لیکن دوستانہ تعلقات میں غیرسنجیدہ طرز عمل ایک ناپسندیدہ اقدام ہے اور اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…
الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…
جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…
یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…
مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…
سعودی عرب 76.6کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سمندر پار پاکستانیوں کا…