20 روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ میں قابل اعتراض کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے 20 روپے کرنسی نوٹ پر لگائی گئی تصویر پر اعتراض اٹھایا ہے۔
وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے 20 روپے کے کرنسی نوٹ سے موہن جوداڑو کی تصویر ہٹا کر باب خیبر کی تصویر لگانے پر گورنراسٹیٹ بینک کوخط لکھ دیا، خط میں محکمہ ثقافت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ 10روپے کے نوٹ پر 1970 میں موہن جو داڑو کی تصویر موجود تھی، بعد میں 20 روپے کے نوٹ پر موہن جو داڑو کی تصویر لگائی گئی، اب 20 روپے کے نوٹ سے موہن جوداڑو ہٹا کر باب خیبرکی تصویر لگائی گئی ہے۔
وزیر ثقافت و سیاحت مؤقف اپنایا ہے کہ موہن جوداڑو صرف تاریخی نہیں بلکہ یونیسکو کی جانب سے ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ہے، یہ 5 ہزار سال پرانی تاریخی تہذیب کا وارث ہے، موہن جو ادڑو کا ہمارے کرنسی نوٹ پر ہونا ہمارے لیے فخر باعث فخر ہے۔
خط میں گورنراسٹیٹ سے معاملے پر غور کرنے کو کہا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نئے نوٹوں پر سندھ اور پاکستان کے شاندار ثقافت کو نظرانداز کرنا درست عمل نہیں ہوگا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

1 hour ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

2 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago