گلگت بلتستان کی چلاس بستی میں خوفناک آتشزدگی، 80 گھر جل کر خاکستر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے دور افتادہ علاقے نیاٹ چلاس میں بستی میں آگ لگنے سے 80 گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔
جمعہ کی رات نیاٹ بستی میں ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے جلد ہی پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں کی جا سکی ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشنز شدید متاثر ہوا ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں بھی خاصی تاخیر ہوئی۔ حکام کو متبادل ذرائع سے ہی واقعے کی اطلاع ہوئی جس کے بعد بعد امدادی ٹیموں اور انتظامیہ کے اہلکاروں کو متاثرہ علاقے میں بھیجا گیا۔
مقامی افراد نے بتایا ہے کہ آگ لگنے سے بستی میں موجود 80 کے قریب گھر جل کر مکمل تباہ ہو گئے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ سے پوری بستی یکدم کھلے آسمان تلے آ گئی۔
مقامی افراد کہا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کی عدم دستیابی اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی کمی کے باعث پوری بستی جل کر خاکستر ہو گئی، علاقے میں فائر فائٹرز یا ریسکیو ٹیموں کی بروقت پہنچنے کا کوئی انتظام بھی نہیں ہے۔ مقامی افراد نے خود اپنی مدد آپ آگ پر قابو پایا جب کہ ضلعی حکام نے صبح متاثرہ علاقے میں امدادی سامان روانہ کیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی پیکج میں بے گھر خاندانوں کی مدد کے لیے خوراک، خیمے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم 80 مکانات کی تباہی سے مکینوں کو کافی مالی نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دیامر کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے حکام کو متاثرہ خاندانوں کو جامع مدد فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ انہیں حکومت کی پالیسی کے مطابق ضروری امداد فراہم کی جائے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 mins ago

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

1 hour ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

2 hours ago