اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی جانب سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو مبینہ طور تجارتی اداروں کے ساتھ جوڑ کر ان پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کو جانبدارانہ اور سیاسی محرک کے طور پر سمجھتا ہے۔
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو تجارتی اداروں کے ساتھ جوڑنے اور ان کے درمیان روابطہ کا الزام عائد کر کے پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں تجارتی اداروں کی اسی طرح کی فہرستیں محض شکوک و شبہات پر مبنی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان میں ایسی اشیا شامل تھیں جو کسی بھی ایکسپورٹ کنٹرول ریجیم کی جانب سے فہرست میں شامل نہیں تھیں اور پھر بھی انہیں وسیع اور سخت شقوں کے تحت حساس سمجھا جاتا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ کچھ ممالک نے جوہری عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کا دعویٰ کرنے کے باوجود اپنی پسندیدہ ریاستوں کو جدید فوجی ٹیکنالوجی کے لیے لائسنسنگ کی شرائط آسانی سے ختم کر دی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے دہرے معیار اور امتیازی طرز عمل عالمی سطح پر حکومتوں کی ساکھ کو کمزور کرتے ہیں، فوجی عدم توازن میں اضافہ کرتے ہیں اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…