سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک میں 15 فیصد سرمایہ کاری کی پیشکش


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کی بدولت سعودی عرب نے منارا منرلز کے ذریعے ریکوڈک منصوبے میں 15 فیصد حصص خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ سعودی عرب نے ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ کے ارد گرد سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے بھی گرانٹ کی پیشکش کی ہے۔ ایس آئی ایف سی نے پیشکش حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی کو بھجوادی ہے ۔ کابینہ کمیٹی کے تحت قائم مذاکراتی کمیٹی قیمتوں کا جائزہ لے گی اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے منارا منرلز سے رابطہ کرے گی۔ ریکوڈک منصوبے کی 50 فیصد ملکیت بیرک گولڈ، 25 فیصد وفاقی حکومت کے تین اداروں اور باقی 25 فیصد بلوچستان کی ہے۔ منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی دسمبر 2024 تک مکمل ہو گی اور پہلی پیداوار 2028 تک متوقع ہے۔ جون 2025 تک پاکستان کوسعودی عرب سے کان کنی اور زراعت کے شعبوں میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ پاکستان نے سعودی سرمایہ کاروں کو فوقیت دینے کا یقین دلایا ہے اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کو سعودی کمپنیوں کی منافع کی واپسی میں ترجیح دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے معاشی تعلقات مضبوط ہوں گے اور بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

2 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

12 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

24 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

30 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

33 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago