ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مالی سال 2024 کے اختتام پر خام تیل کے ذخائر میں 26 فیصد اور گیس کے ذخائر میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے

’’ایکسپلوریشن اور پروڈکشن‘‘ میں نئی دریافتوں کے ذریعے تیل کے ذخائر 10 سال اور گیس کے ذخائر 17 سال تک کے استعمال کے لیے دستیاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیل کے دستیاب شدہ ذخائر دسمبر 2023ء کے 193 ملین بیرل کے مقابلے میں جون 2024ء میں 243 ملین بیرل تک پہنچ گئے۔

دوسری جانب، گیس کے ذخائر دسمبر 2023ء میں 18.10 ٹریلین کیوبک فٹ سے بڑھ کر جون 2024ء میں 18.47 ٹریلین کیوبک فٹ ہوگئے۔

ماہر توانائی حمدان احمد نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’خام تیل کی پیداوار میں 50 ملین بیرل اور گیس کے ذخائر میں 1.1 ٹریلین کیوبک فٹ اضافے کی وجہ نئی دریافتیں اور دستیاب شدہ ذخائر میں اعلیٰ سطح پر کی جانے والی حکومتی کاوشیں ہیں۔‘‘

ان کامیابیوں کے حصول میں او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹد اور پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کا نمایاں کردار ہے۔

اس مثبت پیش رفت کے ساتھ توقع کی جاتی ہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کی گئی حکومتی اصلاحات گیس کے شعبے میں ایکسپلوریشن اور پروڈکشن سیکٹر کو پرکشش بنائیں گی۔
توانائی کے ماہرین کے مطابق مقامی ذخائر خام تیل ریفائنریوں کو ڈیزل کی 70 فیصد اور پیٹرول کی 30 فیصد مانگ کو پورا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیار کردہ نئی حکومتی پالیسیوں کی مدد سے ہائیڈرو کاربن کی تلاش میں تیزی آئے گی جو اس شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

Recent Posts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا روسی نائب وزیراعظم سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاروسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم…

9 mins ago

ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ساتھ کھڑا ہوا دوست شدید زخمی

لاہور(قدرت روزنامہ)لیاقت آباد کے علاقے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان شدید…

12 mins ago

5 دن رہ گئے ، گنڈاپورکےپنجاب آنے کاانتظارکررہا ہوں،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب پر لشکر…

16 mins ago

سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

اولان باتور (قدرت روزنامہ) سنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو قبرص کے ہاتھوں…

18 mins ago

آئینی ترامیم، ججز کی عمر کے تعین کیلیے حکومت کی بار کونسلز کو کمیٹی بنانے کی پیش کش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جو آئینی ترامیم کا پیکج…

2 hours ago

چیف جسٹس یا ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جا رہی، سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا…

2 hours ago