افغان حکومت سے براہ راست بات کرنے کا علی امین کا بیان احمقانہ ہے: سابق وزیر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے براہِ راست بات کرنے کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان احمقانہ ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا علی امین گنڈا پور کے حوالے سے کہنا تھا جن کو لگتا ہے کہ بات کرنے سے تبدیلی آئے گی، انہیں کالعدم ٹی ٹی پی کو واپس لانے کے معاہدے کے نتائج دیکھنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو پتا ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان کی ریڈ لائن ہے لیکن اس چیز کو پڑوسیوں نے اہمیت نہیں دی، پاکستان نے طالبان حکومت کو ہر طرح سے سمجھایا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے علی امین گنڈار پور کے بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ مذاکرات ہی ہر مسئلے کا حل ہیں لیکن یہ کام وفاقی حکومت کا ہی ہے۔
اسی حوالے سے دو روز قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور افغانستان ضرور جائیں بلکہ افغانستان کو چاہئے وہ گنڈا پور کو اپنے پاس ہی رکھ لے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی حکومت جو مرضی کر لے، خیبر پختونخوا حکومت افغانستان سے بات ضرور کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھاکہ خود افغانستان سے بات کروں گا اپنی پالیسیاں اپنے گھر میں رکھو، میں بحیثیت صوبہ افغانستان سے بات کروں گا، وفد بھیجوں گا، افغانستان کے ساتھ بیٹھ کر بات کروں گا اور مسئلہ حل کروں گا۔

Recent Posts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا روسی نائب وزیراعظم سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاروسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم…

21 mins ago

ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ساتھ کھڑا ہوا دوست شدید زخمی

لاہور(قدرت روزنامہ)لیاقت آباد کے علاقے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان شدید…

24 mins ago

5 دن رہ گئے ، گنڈاپورکےپنجاب آنے کاانتظارکررہا ہوں،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب پر لشکر…

27 mins ago

سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

اولان باتور (قدرت روزنامہ) سنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو قبرص کے ہاتھوں…

29 mins ago

آئینی ترامیم، ججز کی عمر کے تعین کیلیے حکومت کی بار کونسلز کو کمیٹی بنانے کی پیش کش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جو آئینی ترامیم کا پیکج…

2 hours ago

چیف جسٹس یا ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جا رہی، سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا…

2 hours ago