وہ وقت جب ایشا دیول نے نازیبا حرکت کرنے والے کو بھیڑ سے نکال کر تھپڑ جڑ دیاتھا

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بالی ووڈ اداکار دھرمیندرا کی بیٹی اور سنی دیول کی بہن ایشا دیول نے اپنے ساتھ ہونے والی ایک نازیبا حرکت کے بارے میں انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے نازیبا حرکت کرنے والے اس شخص کو کیسے سبق سکھایا۔

ایشا دیول نے حال ہی میں ایک تکلیف دہ واقعہ سنایا جو 2005 میں پونے میں ان کی فلم ”دس“ کے پریمیئر کے دوران پیش آیا۔ایشا دیول نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک شخص کو ہراساں کرنے پر سرعام تھپڑ مارا تھا۔

”دی میل فیمنسٹ“ کے ایک ایپی سوڈ میں ایشا دیول نے اس تکلیف دہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے رویے کو برداشت نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا، ’یہ واقعہ فلم ”دس“ کے پریمیئر کے دوران پونے میں پیش آیا جس میں سنجے دت، سنیل شیٹی، زید خان اور ابھیشیک بچن تھے۔ پریمیئر میں ہم بھیڑ سے گزر رہے تھے۔ تمام فنکار ایک ایک کر کے اندر داخل ہو رہے تھے۔ جب میں اندر داخل ہوئی تو میرے ارد گرد بھی بہت سے بڑے اور مضبوط باؤنسر تھے۔‘

ایشا نے اپنی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’اس کے باوجود بھیڑ میں سے ایک شخص نے مجھے نامناسب طریقے سے چھوا، مجھے کچھ ہوا اور میرا فوری ردعمل یہ تھا کہ میں نے اس شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے بھیڑ سے باہر نکالا اور اسے تھپڑ مار دیا۔‘

انہوں نے دوسری خواتین پر بھی زور دیا کہ وہ اس طرح کی حرکتوں کو نظر انداز نہ کریں اور ان کے خلاف آواز اٹھائیں۔اسی پوڈ کاسٹ کے دوران ایشا نے اپنے والد دھرمیندر کے ساتھ اپنے تعلقات کا بھی انکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو وہ قدرے قدامت پسند تھے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے والد اس کی 18 سال کی عمر میں شادی کرنا چاہتے تھے۔

Recent Posts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا روسی نائب وزیراعظم سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاروسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم…

7 mins ago

ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ساتھ کھڑا ہوا دوست شدید زخمی

لاہور(قدرت روزنامہ)لیاقت آباد کے علاقے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان شدید…

10 mins ago

5 دن رہ گئے ، گنڈاپورکےپنجاب آنے کاانتظارکررہا ہوں،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب پر لشکر…

13 mins ago

سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست

اولان باتور (قدرت روزنامہ) سنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو قبرص کے ہاتھوں…

15 mins ago

آئینی ترامیم، ججز کی عمر کے تعین کیلیے حکومت کی بار کونسلز کو کمیٹی بنانے کی پیش کش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جو آئینی ترامیم کا پیکج…

2 hours ago

چیف جسٹس یا ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جا رہی، سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا…

2 hours ago