کراچی:ایک ہی دن منکی پاکس کے تین کیس سامنے آگئے

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں منکی پاکس کے 3مشتبہ کیس سامنے آگئے . جدہ اور دبئی سے آنے والے مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں .


مسافروں میں دو مردوں سمیت ایک خاتون بھی شامل ہے . جدہ سے آنے والی 32 سالہ خاتون میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جبکہ 18 سالہ نوجوان منکی پاکس کی علامت کے ساتھ دبئی سے کراچی پہنچا ہے .
اسی طرح منکی پاکس میں مبتلا 42 سالہ مسافر سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے جدہ سے کراچی آیا ہے . تینوں مریضوں کو انفیکشن ڈیزیز سینٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا .
ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو ہسپتال کے کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں