اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس اب آج ہوگا۔
دوسری جانب آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مختصر ترین کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
اس سے قبل ذرائع اسپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہوسکیں گی اس لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر سینیٹ کا اجلاس بھی آج ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
دوسری جانب پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی، جے یو آئی اور حکومتی اتحادکی جماعتیں آئینی عدالت پر مشروط رضامند ہیں۔
اجلاس میں بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بل پر مزید مشاورت کرنے کی تجویزدی جب کہ پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ جلد بازی میں قانون سازی نہ کی جائے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…