جے یو آئی کو آئینی ترمیم کا مسودہ نہیں ملا، بل دیکھے بغیر ووٹ کیسے دیں؟ عبدالغفور حیدری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہےکہ جے یو آئی کو آئینی ترمیم کا مسودہ نہیں دیا گیا، جب تک بل نہیں دیکھیں گے پڑھیں گے نہیں کیسے ووٹ دیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم کو کہا ہےکہ بل پیش کرنے میں جلدی نہ کریں، ہم نے کہا اجلاس میں شریک ہوں گے وہاں اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم اجلاس میں جا کر اپنا مؤقف رکھیں گے، اتنی جلدی کریں گے تو ہم نہیں ہیں، حکومت سے کھل کر کہا آپ کو بہت جلدی ہے، چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی آئینی ترمیم کے مسودے کو پڑھ سکیں۔
جنرل سیکرٹری جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں کو بھی یہی کہا ہےکہ ہم نے حکومت سے تاخیر کا کہا ہے، حکومت سےکہا ہےکہ پڑھنے سوچنےکا وقت دو تا کہ فیصلہ کرسکیں۔
خیال رہے کہ ملک میں آئینی ترامیم پرنمبرزگیم کا دلچسپ کھیل جاری ہے۔ تاحال حکومت آئینی ترامیم کا مسودہ وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ میں پیش نہیں کرسکی۔
آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago