اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ لاہور روانہ ہوگئے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا اور ایوان میں مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں پیش نہ ہوسکیں۔
اس سے قبل ذرائع اسپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہوسکیں گی اس لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم اجلاس ملتوی ہونے کے بعد صدر مسلم لیگ ن نواز شریف دوبارہ لاہور کے لیے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی صورت میں نوازشریف آج پیر کو دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔
یاد رہے کہ اتوار کو نوازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…