فیس بک کا عوامی شخصیات کیخلاف پروپیگنڈہ پیجز ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک(قدرت روزنامہ) فیس بُک پر طوفانِ بد تمیزی مچانے والے اب نہیں بچ پائیں گے۔ کمپنی نے عوامی شخصیات کو تضحیک اور ہراسانی سے بچانے کیلئے اپنی پالیسی مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق فیس بُک نے صحافیوں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والوں کو بھی عوامی شخصیات قرار دیا ہے اور نئی پالیسی کے تحت حکومت یا ریاست پر تنقید کرنے والی معروف شخصیات کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ایسے افراد کو نشانہ بنانے والے اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا کمپنی کے مطابق نئی پالیسی کی مدد سے عوامی شخصیات کو دھمکانے اور ہراساں کرنے کے واقعات کا سدِ باب کیا جا سکے گا۔ سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے گلوبل سیفٹی چیف نے کہا ہے کہ فیس بک ان کارپوریشن اب سماجی کارکنوں اور صحافیوں کو ’از خود’ عوامی شخصیات میں شمار کرے گی اور اس طرح ان پر ہراسانی اور بلینگ کے خلاف تحفظات میں اضافہ کرے گی۔
فیس بک کے گلوبل سیفٹی چیف اینٹی گون ڈیوس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کمپنی حملوں کی ان اقسام کو بھی بڑھا رہی ہے جنہیں وہ اپنی سائٹس پر عوامی شخصیات پر کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔خواتین اور ایل جی بی ٹی کمیونٹی پر حملوں کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر سختیاں بڑھائی جائیں گی۔
فیس بک اب شدید اور ناپسندیدہ جنسی مواد، توہین آمیز جنسی فوٹو شاپڈ تصاویر یا ڈرائنگ یا کسی شخص کی ظاہری صورت پر براہ راست منفی حملوں کی اجازت نہیں دے گا، جیسا کہ کسی عوامی شخصیت کی پروفائل پر منفی تبصرےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ فیس بک کو عالمی قانون سازوں اور ریگولیٹرز کی طرف سے شہریوں کی زندگی پراثرانداز ہونے اور اس سے وابستہ مہلک اثرات پر جانچ پڑتال کا سامنا ہے جبکہ ایک وسل بلور کی جانب سے لیک کی گئی اندرونی دستاویزات گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ کی سماعت کی بنیاد بن گئیں۔
فیس بک جس کے تقریباً 2.8 ارب ماہانہ فعال صارفین ہیں، اب ایک پبلک پراپرٹی ہے اور قانون سازوں کی جانب سے یہ مطالبات زور پکڑتے جارہے ہیں کہ فیس بک کو کسی قانونی دائرے میں لایا جائے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 mins ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

18 mins ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

20 mins ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

30 mins ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

1 hour ago