مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا، شیخ رشید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پہلے مرحلے کا فاتح قرار دے دیا۔کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے سب کو اپنے گھر کا راستہ دکھایا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مفتی محمود مرحوم نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی۔ ووٹ کو عزت دینے والوں نے ووٹ کو ٹکے ٹوکری بنا دیا ہے، ووٹ کا جمعہ بازار بنا ہوا ہے۔ یہ 25 کروڑ عوام کو کیسے اعتماد میں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں۔ جمہوریت پر جب بھی شب خون مارا گیا رات کے وقت مارا گیا۔ امید ہے کہ 30 ستمبر تک جمہوریت کی سیاست کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

عمر ایوب، شیخ آفتاب، سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلی…

17 mins ago

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: سپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری…

18 mins ago

کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب

پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد…

27 mins ago

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کے بارے میں بڑا بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے…

1 hour ago

لاہور میں سموگ کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ موسمیاتی ماہرین نے بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں سموگ کی شدت کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں…

1 hour ago