ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 72کروڑ ڈالرز دے گا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب سے تباہ حال علاقوں کی بحالی سے متعلق 720 ملین ڈالرز (72کروڑ ڈالرز) کے 2 منصوبوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ بینک 400 کروڑ ڈالرز سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 320 کروڑ ڈالرز خیبرپختونخوا کے دیہی روڈز ڈویلپمنٹ منصوبے کے لیے دے گا۔
وزیر اعظم اور صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے 400 ملین ڈالرز کے سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 320 ملین ڈالرز مالیت کے خیبرپختونخوا دیہی روڈز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے مسودے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.5 ارب ڈالرز سے زیادہ کی فراخدلانہ مدد کو سراہا اور زراعت سمیت ماحولیاتی لچک کے منصوبوں میں ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کی پاکستان کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔
صدر مساتسوگو آساکاوا نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان کی طویل وابستگی کو سراہا اور جامع اصلاحات پر حکومت پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے لیے بینک کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے کے بینک کے عزم کی تجدید کی۔

Recent Posts

اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بال لگوا لیے

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوا لیے۔ ہیئر…

8 mins ago

سپیکر ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ…

12 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی تیزی، 81 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1510 پوائنٹس کی بڑی تیزی آگئی جس کے…

24 mins ago

توشہ خانہ ٹو؛ درخواستِ ضمانت پر 5 دن میں فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بڑا حکم جاری…

31 mins ago

پاک انگلینڈ سیریز، بین اسٹوکس کھیلیں گے یا نہیں؟

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس…

33 mins ago

قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کا معاملہ، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت پر سخت جواب دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر…

36 mins ago