مانسہرہ: بیٹی کو اغوا سے بچاتے ہوئے مزاحمت پر باپ بیٹا قتل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش پر مزاحمت پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ اغوا ہونے والی لڑکی کو پولیس نے بازیاب کرا لیا ہے۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق واقعہ رات 2 بجے کے قریب تھانہ صدر کی حدود ڈاک سینٹر کے قریب ہزارہ موٹروے پیش آیا ہے۔ ڈسٹرک پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نےبتایا کہ قتل اور اغوا کیس میں پیشرفت ہوئی ہے اور ملوث ملزمان کو 6 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے مغوی لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو موٹروے پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول طارق محمود فیملی کے ساتھ سیر کے لیے جا رہے تھے اور موٹروے پر ہوٹل پر رکے تو ان کا قریبی دوست شعیب 2 افراد کے ساتھ وہاں آ گیا اور روانگی کے وقت طارق محمود کی بیٹی کو زبردستی ساتھ لیجانے کی کوشش کی۔ تاہم طارق محمود معمولی جھڑپ کے بعد فیملی کے ہمراہ روانہ ہوگیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ طارق محمود گاڑی پر موٹروے پر روانہ ہوئے تو شعیب اور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں طارق محمود اور ان کا بیٹا زین جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی بیٹی کو زبردستی اغوا کرلیا گیا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب شروع کیا اور 6 گھنٹوں کے اندر زین کی لاش برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ قتل اور اغوا میں ملوث مرکزی ملزمان شعیب اور ساتھی آصف کو گرفتار کرلیا۔ شفیع اللہ نے بتایا کہ پولیس نے اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروالیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

44 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

57 mins ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

1 hour ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago