آئینی ترامیم بل پاس ہونا تو دور کی بات آئندہ کسی کی جرات نہیں کہ بل پیش کرے، علی امین گنڈا پور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم بل پاس ہونا تو دور کی بات ہے کسی کی جرات نہیں ہوگی کہ آئندہ بل پیش کرے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سوچا کیسے کہ وہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔ یہ جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتی ہیں انہیں شرم آنی چاہیئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں ان کو شکست دیں گے۔ ہم اپنے جائز حق کے لیے کھڑے رہیں گے، اس طرح کا بل پاس ہونا تو دور کی بات ہے، وہ آئندہ اسمبلی میں پیش بھی نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ آئینی ترامیم کا بل پاس کروانے کے لیے حکومت نے خلافِ معمول ہفتے اور اتوار کے روز بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر رکھے تھے، لیکن ترامیم کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے نہ ہونے پر ترامیمی بل پاس نہیں کروایا جا سکا تھا۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کیخلاف اثاثہ جات کیس میں نیب کو جواب جمع کرنے کا حکم

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی کے پی علی امین کے خلاف اثاثہ جات کیس…

2 mins ago

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اجلاس،پنجاب میں پہلے فیز میں 7500ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پہلے فیز میں 7500ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا…

4 mins ago

اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بال لگوا لیے

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوا لیے۔ ہیئر…

34 mins ago

سپیکر ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ…

38 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی تیزی، 81 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1510 پوائنٹس کی بڑی تیزی آگئی جس کے…

50 mins ago

توشہ خانہ ٹو؛ درخواستِ ضمانت پر 5 دن میں فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بڑا حکم جاری…

57 mins ago