جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے زیادتی، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد عہدوں سے برطرف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی میں غفلت کے الزام میں ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدوں سے ہٹادیا ہے۔
ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ کے مطابق جیکب آباد میں مبینہ زيادتی کی شکار پولیو ورکر کو اس کے شوہر نے سیاہ کاری کا الزام لگا کر گھر سے نکال دیا ہے۔
پولیس نے مبینہ دھمکیاں دینے کے الزام میں خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ خاتون کو عدالت میں پیش کرکے شوہر اور سسرال سے تحفظ کے مچلکے جمع کرائے جائیں گے۔
خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کے خلاف سندھ دوست کمیٹی نے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور شہیداللہ بخش پارک سے جیکب آباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی تھی۔
شرکا کا کہنا تھا کہ پولیو ورکر بچوں کو معذوری سے بچانے گھروں سے نکلتی ہیں، خاتون پولیو ورکر کے ساتھ جو واقعہ ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ضرورت کے وقت اس کا شوہر بھی اسے سہارا نہیں دے رہا، شرکا نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل جیکب آباد کے ایک گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون پولیو ورکر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Recent Posts

اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بال لگوا لیے

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوا لیے۔ ہیئر…

26 mins ago

سپیکر ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ…

29 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی تیزی، 81 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1510 پوائنٹس کی بڑی تیزی آگئی جس کے…

42 mins ago

توشہ خانہ ٹو؛ درخواستِ ضمانت پر 5 دن میں فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بڑا حکم جاری…

49 mins ago

پاک انگلینڈ سیریز، بین اسٹوکس کھیلیں گے یا نہیں؟

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس…

51 mins ago

قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کا معاملہ، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت پر سخت جواب دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر…

53 mins ago