’ہمارے 6 سے 7 بچے پہلے سے موجود ہیں‘، فنکار جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری کا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکار آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری نے متوقع بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں ردعمل دیتے ہوئے فنکار جوڑی نے کہاکہ سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین کیا جائے تو ہمارے 6 سے 7 بچے پہلے ہی موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر چند ویوز اور لائکس حاصل کرنے کے لیے ایسی خبریں پھیلائی جاتی ہیں اور یہ ایک سستا طریقہ ہے۔
فنکار جوڑی نے اپنے ردعمل میں کہاکہ سوشل میڈیا پر حقائق کو توڑ مروڑ پر پیش کرنے والوں کو اس بات کا خیال نہیں ہوتا کہ جن کے حوالے سے بات کی جارہی ہے ان پر اور ان کے اہل خانہ پر کیا گزرے گی۔
حبا بخاری نے کہاکہ ایسی گردشی خبروں کی کئی بار تردید کرچکے ہیں لیکن کچھ لوگ باز نہیں آتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ افواہیں پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ اخلاقیات بھی کوئی چیز ہوتی ہے، کیونکہ ایسی خبروں کی وجہ سے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے حال ہی میں آریز احمد اور حبا بخاری کو آن ایئر متوقع بچے کی پیدائش کی مبارک باد دی تھی۔
بعد ازاں انہوں نے مزید کہا تھا کہ آریز احمد نے خود انہیں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اہلیہ کے امید سے ہونے کا بتایا تھا، تاہم انہیں معلوم نہیں تھا کہ فنکار جوڑی اس خبر کو خفیہ رکھنا چاہتی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

22 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

34 mins ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

41 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

56 mins ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

2 hours ago