عمران خان نے اتنے گل کھلائے ہیں کہ ان کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ضرور ہوگی، اور اس کا مقصد اداروں میں طاقت کا توازن لانا ہے، عمران خان نے اتنے گل کھلائے ہیں کہ ان کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے بھی آئینی ترمیم کے لیے دسمبر تک کا وقت مانگا ہے، ججز کی تقرری کا سارا معاملہ جوڈیشری کے پاس ہے، ایک ایک چیمبر سے پانچ پانچ وکیل جج ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ججز کو بھاری تنخواہیں اور مراعات ملتی ہیں، مگر احتساب صرف سیاستدانوں کا ہی ہوتا ہے، جبکہ دوسری طرف 27 لاکھ کیس عدالتوں میں پڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم سے متعلق مسودے کو راز میں نہیں رکھا گیا، یہ پبلک ڈاکومنٹ ہے کوئی سیکرٹ نہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے آپ کو ہر چیز کا محور سمجھتے ہیں، چار سال میں بانی پی ٹی آئی نے جو گل کھلائے ان پر نظر دوڑائی جائے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ 9 مئی کو ملک میں بغاوت کی کوشش کی گئی، 9 مئی کے واقعے میں فوج کے اندر سے بھی لوگ شامل تھے، جو جنرل فیض کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔

Recent Posts

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

18 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

29 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

32 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

35 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

1 hour ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

2 hours ago