اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اقتدار کے لیے ملک کو سرعام بے عزت کرا رہے ہیں، پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک توڑنے کی ڈگر پر ہے۔
پشاور میں افغان قونصلیٹ کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر انہوں نے کہاکہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان، ایکشن، ڈیمارش یا کوئی چیز نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نالائق اور نااہل کے ساتھ نکمی اور بزدل بھی ہے، سب سورہے ہیں، حکومت ٹک ٹاک سمجھ کر ہی کچھ کرلے۔
واضح رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصلیٹ نے رحمت اللعالمین کانفرنس میں شرکت کے دوران سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، اور وہ قومی ترانے کے دوران کھڑے نہیں ہوئے۔
اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے ردعمل میں کہا ہے کہ قومی ترانے کا احترام نہ کرکے افغان قونسل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ اس کو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں۔
سفارتی آداب سے واقف ماہرین کے مطابق اس شخص کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر پاکستان سے بھیجا جائے، افغان قونسل جنرل کو دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب کا کوئی خیال نہیں ہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…