پاکستانی ترانے کے دوران کھڑے کیوں نہ ہوئے؟ افغان قونصلیٹ جنرل نے وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغان قونصلیٹ جنرل نے پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری کی خبروں کو رد کردیا ہے . ترجمان ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ہرگز مقصد پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری نہیں تھا .

انہوں نے کہاکہ چونکہ ترانے میں میوزک تھا، اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے . ترجمان نے بتایا کہ اگر یہ ترانہ بغیر میوزک کے چلتا، یا بچے پیش کرتے، تو لازمی قونصل جنرل کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے . انہوں نے کہاکہ پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا . واضح رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصلیٹ نے رحمت اللعالمین کانفرنس میں شرکت کے دوران سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے . قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر اعلیٰ سرکاری حکام نے غم و غصے کا اظہار کیا، اور سفارتی ماہرین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے شخص کو ناپسندیدہ قرار دے کر پاکستان سے بھیجا جائے . . .

متعلقہ خبریں