اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے ارکان اسمبلی کو فلور کراسنگ سے روکنے کے لیے نیا سلسلہ شروع کردیا، ارکان اسمبلی سے عہد لیا جارہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کی ہدایت کے بغیر ووٹ کا استعمال نہیں کریں گے۔
ویڈیو پیغام کے اس سلسلے کا آغاز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کیا، اور کہاکہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے علاوہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔ ہم عمران خان اور پاکستان کے وفادار رہیں گے۔
انہوں نے دیگر ارکان اسمبلی کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اپنا عہد نامہ ویڈیو کی شکل میں جاری کریں، ہم فاشسٹ حکومت کے سامنے آہنی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے بعد پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاندانہ گلزار نے بھی اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
شاندانہ گلزار نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں پاکستان اور عمران خان کی وفادار رہوں اور فلور کراسنگ نہیں کروں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف ہے، اور انہیں خطرہ ہے کہ حکومت دوتہائی اکثریت پوری کرنے کے لیے ان کے ارکان پر دباؤ ڈال کر ووٹ حاصل کرسکتی ہے۔
آج وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے پی ٹی آئی بھی تیار ہے، تاہم وہ دسمبر تک کا وقت مانگ رہے ہیں، جس کے جواب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے تردید کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…