اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عارف علوی کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچایا کہ حکومت عدلیہ پر شب خون مارنا چاہتی تھی جسے اپوزیشن نے مل کر ناکام بنایا، ہم آپ کے کردار کو سراہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو عوامی جمہوری معاملات پر ایک ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی نے آئینی ترمیمی بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا، اور ان کی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ آئینی بل عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے، حکومت آئینی ترمیمی بل کی آڑ میں آئین پاکستان پر حملہ آور ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ترمیمی بل کے معاملہ پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اب مشاورت سے ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…