افغان قونصل جنرل کی قومی ترانے کی بے احترامی، ناظم الامور دفتر خارجہ طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے احترامی پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی، جو قابل مذمت ہے، اور اس پر افغان حکام کو احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصلیٹ نے رحمت اللعالمین کانفرنس میں شرکت کے دوران سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی۔
افغان قونصل جنرل قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہوئے اور اپنے سیٹ پر براجمان رہے، جبکہ ان کے ساتھی بھی سیٹ سے نہ اٹھے۔
قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر اعلیٰ سرکاری حکام نے غم و غصے کا اظہار کیا، اور سفارتی ماہرین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے شخص کو ناپسندیدہ قرار دے کر پاکستان سے بھیجا جائے۔
دوسری جانب افغان قونصلیٹ جنرل نے پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری کی خبروں کو رد کردیا ہے۔
ترجمان ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ہرگز مقصد پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ ترانے میں میوزک تھا، اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اگر یہ ترانہ بغیر میوزک کے چلتا، یا بچے پیش کرتے، تو لازمی قونصل جنرل کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔ پاکستان یا پاکستانی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص، مجموعی تعداد 18 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص کے بعد رواں سال…

2 mins ago

وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…

12 mins ago

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

16 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

24 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

34 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

58 mins ago