اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ آئینی ترامیم پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ساتھ بھی بات ہو رہی ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ اندازہ تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارا ساتھ دیں گے تاہم ان کے کچھ تحفظات تھے، ان سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پرانے اتحادی ہیں ، ان کو ملا کر ہمارے ووٹ 211 بنتے ہیں، نمبرز پورے ہوں گے تو اس کا مطلب اتفاق رائے ہو گیا اور ترمیم ہو جائے گی۔
وزیراعظم کے مشیر نے اعتراف کیا کہ اس وقت ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں جس کے لیے مشاورت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے استحکام کے لیے آئین میں ترمیم ناگزیر ہے اور آئینی ترمیم پر کام مکمل ہے تاہم سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کے بعد ہی اس کا مسودہ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے معاملے پر ایک خصوصی کمیٹی میں غور کیا جائے گا اور امید ہے کہ مشاورت کے بعد یہ تحفظات دور ہوجائیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…