آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی نے دسمبر تک رضامندی سے متعلق کوئی بات نہیں کی، بیرسٹرگوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کی تردید کردی۔
جیو نیوز سےگفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور نہ ہی پی ٹی آئی نے دسمبر تک رضامندی سے متعلق کوئی بات کی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا نہیں کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے ڈرافٹ یا ورکنگ پیپر مانگا ہے تا کہ تفصیلات تو سامنے آئیں، پاکستان تحریک انصاف نےکسی تجویز یا پیکج پر ساتھ دینےکا نہیں کہا، پی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلے ترمیم کا مسودہ تو دکھائیں،جب مسودہ، تجویز یا پیکج دکھایا نہیں گیا تو رضامندی کی بات درست نہیں۔
خیال رہے کہ گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ آئینی ترمیم سے متعلق مسودے کو راز میں نہیں رکھا گیا، یہ پبلک ڈاکیومنٹ ہے، آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی دسمبر تک وقت مانگا ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

3 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

4 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

4 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

5 hours ago