بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، ایک اور آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا ہے۔

اٹک جنرل لمیٹڈ نے بھی وزارت توانائی کو خط لکھ کر رضا کارانہ طور پر معاہدے کی شرائط میں تبدیلی کے لئے بات چیت پر آمادگی کا اظہار کر دیاہے۔اٹک جنرل لمیٹڈ نے یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر پبلک پرائیویٹ شراکت داری معاہدہ کی شرائط و ضوابط پر دوبارہ گفت و شنید کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹک جنرل لمیٹڈ نے حکومت پاکستان وزارت توانائی پاور ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں کہاہے کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان کو فروغ دینے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے، ہم یکطرفہ اور رضاکارانہ طور پر اپنے پبلک پرائیویٹ معاہدہ کی اسٹریٹجک تبدیلی کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

Recent Posts

فیض حمید عہدے پربیٹھ کرمخصوص سیاسی جماعت کو اوپرلا رہےتھے، سیکیورٹی حکام

پشاور(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ…

2 mins ago

پاسپورٹ پرنٹنگ کی نئی مشین کیلیے تاحال رقم جاری نہ ہوسکی، 8 لاکھ افراد پاسپورٹ ملنے کے منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ) ہزاروں لاکھوں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اورای پاسپورٹ جاری کرنے میں…

8 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،(ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے معاملے پر (ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع…

14 mins ago

اگر مجوزہ آئینی ترمیمی بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا،عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ کسی قسم کی سپرعدالت…

20 mins ago

پارلیمنٹ کی خودمختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سے متعلق چیف الیکشن…

23 mins ago

پیپلز پارٹی چاہتی ہے جو بھی آئینی ترامیم ہوں سب سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر ہوں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین…

43 mins ago