ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ ہر جگہ پر بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،عوام کو اختیار ملے گا تو مسائل حل ہوں گے،ہماری پہلی ترجیح عوام ہیں،عوام نے ہمیں ووٹ دے کر ایوان میں بٹھایا، اب ہم وہ ہی اختیار عوام کو دے رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ اصلاح پہلے ہے، سزا بعد میں ہے،اپنے ایریا میں اشیا کی کوالٹی عوام خود چیک کریں،جو اچھی پرفارمنس دیں گے انہیں ایوارڈز دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ چیف منسٹر پورٹل تمام چیزوں کو دیکھ کر بنایاگیا ہے،ہم جرگہ سسٹم کو دوبارہ فعال کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور نے کہاکہ گورنر خیبرپختونخوا کی پرچی پر تعیناتی ہوئی،گورنر فیصل کریم کنڈی صرف اہمیت چاہتے ہیں،آئینی طور پر گورنر سیاسی بیانات نہیں دے سکتا،ان کاکہناتھا کہ آپریشن کرکے وہ رزلٹ نہیں آیا جو چاہئے تھا،اب عوام کیساتھ جرگے کرینگے تو رزلٹ اچھا اائے گا، افغان سفیر نے اپنے موقف دے دیا ہے کہ ترانے میں میوزک تھا۔

Recent Posts

پاسپورٹ پرنٹنگ کی نئی مشین کیلیے تاحال رقم جاری نہ ہوسکی، 8 لاکھ افراد پاسپورٹ ملنے کے منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ) ہزاروں لاکھوں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اورای پاسپورٹ جاری کرنے میں…

5 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،(ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے معاملے پر (ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع…

11 mins ago

اگر مجوزہ آئینی ترمیمی بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا،عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ کسی قسم کی سپرعدالت…

17 mins ago

پارلیمنٹ کی خودمختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سے متعلق چیف الیکشن…

20 mins ago

پیپلز پارٹی چاہتی ہے جو بھی آئینی ترامیم ہوں سب سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر ہوں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین…

40 mins ago

آئینی ترمیم کے صرف ذاتی مقاصد ہیں ملک کے لئے کچھ نہیں ہو رہا، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیاسی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے صرف…

41 mins ago