آریز احمد اور اداکارہ حبابخاری نے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش حمل کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل کے حالیہ وی لاگ میں کہا کہ لوگوں صرف چند لائکس اور ویوز کی خاطر شوبز شخصیات کی جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔فنکار جوڑی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہماری تصاویر اور باتوں کو توڑ موڑ کر پیش کیا جاتا ہے، یوٹیوبرز کو صرف چند ویوز اور لائکس چاہیے ہوتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ اُن کی اس حرکت سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر پڑتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم فنکاروں ٹی وی پر آتے ہیں تو ہمیں جھوٹی خبروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیں ایسی خبروں سے ڈر لگتا ہے۔آریز احمد نے کہا کہ یوٹیوب پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق ہمارے 6 سے 7 بچے ہوچکے ہیں۔

حبا بخاری نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار ایسی خبروں کی تردید کرچکی ہوں لیکن اس کے باوجود لوگ بعض نہیں آتے اور حمل سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ خبریں پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ایسی خبروں سے ہمارے اہلخانہ اور ہم خود بھی شدید متاثر ہوتے ہیں، ہم بھی سب کی طرح انسان ہیں۔

شحبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے وی لاگ میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا نام نہیں لیا لیکن کہا جارہا ہے کہ اس جوڑی نے ڈھکے چُھپے الفاظ میں نادیہ خان کو ہی جواب دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری اور اُن کے شوہر و اداکار آریز احمد بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔نادیہ خان کا کہنا تھا کہ آریز احمد نے ڈرامے کی شوٹنگ کے سیٹ پر اُنہیں حبا بخاری کے حمل کی خوشخبری سُنائی تھی۔

واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔

Recent Posts

فیض حمید عہدے پربیٹھ کرمخصوص سیاسی جماعت کو اوپرلا رہےتھے، سیکیورٹی حکام

پشاور(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ…

5 mins ago

پاسپورٹ پرنٹنگ کی نئی مشین کیلیے تاحال رقم جاری نہ ہوسکی، 8 لاکھ افراد پاسپورٹ ملنے کے منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ) ہزاروں لاکھوں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اورای پاسپورٹ جاری کرنے میں…

11 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،(ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے معاملے پر (ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع…

17 mins ago

اگر مجوزہ آئینی ترمیمی بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا،عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ کسی قسم کی سپرعدالت…

23 mins ago

پارلیمنٹ کی خودمختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سے متعلق چیف الیکشن…

26 mins ago

پیپلز پارٹی چاہتی ہے جو بھی آئینی ترامیم ہوں سب سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر ہوں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین…

46 mins ago