پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 200 روپے تک کمی کا اعلان


لاہور سے کراچی کا کرایہ 4470سے کم ہو کر 4250روپے ہوگیا
لاہور (قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 سے 220 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچنے لگا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 220 روپے تک کمی ہوگئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور کے مختلف بس ٹرمینلز کا دورہ کرکے کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
بس ٹرمنلز پر نئے کرائے نامے آویزاں کر دیے گئے، نیا کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیرٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ جس بس نے نیاکرایہ نامہ آویزاں نہیں کیااس کوبند کیاجارہا ہے۔
لاہور سے کراچی کا کرایہ 4470سے کم ہو کر 4250روپے ہوگیا، لاہور سے مردان پرانا کرایہ 1960 نیا 1860 روپے مقرر کردیا گیا، سوات کا پرانا کرایہ 2250 نیا 2140 روپے، لاہور سے راولپنڈی کا کرایا1110 سے کم ہو کر 1050روپے مقرر کردیا گیا۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

15 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

33 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago