ڈیرہ مراد جمالی میں مزدوروں پردستی بم حملہ، ایک جاں بحق،4زخمی،دو کی حالت تشویشناک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے مزدوروں پر دستی بم سے حملہ کردیا نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور4 شدید زخمی ہوگئے .
روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق مزدوروں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ سڑک کنارے مزدوری میں مصروف تھے، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا .


ایس ایچ او ڈیرہ مراد جمالی غلام قادر کے مطابق بم حملے میں پانچ مزدو رشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں دو مزدوروں کی حا لتِ تشویش ناک ہے .
ایس ایچ او ڈیرہ مراد جمالی نے مزید بتایا کہ زخمی مزدوروں میں سے ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا .

. .

متعلقہ خبریں