بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ


امریکہ سے 23.5 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات ِزر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سےمالی سال25-2024ء کےآغازمیں ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کےمطابق ترسیلات زر گزشتہ برس جولائی تا اگست میں 4.12 بلین ڈالر کے مقابلے میں 1.81 بلین ڈالراضافے کے ساتھ 5.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں
بنیادی طور پراگست 2024ء کے دوران ترسیلات زر کی آمد سعودی عرب سے 713.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 538.4 ملین ڈالر، برطانیہ سے 474.8 ملین ڈالر اور امریکہ سے 322.4 ملین ڈالر رہی
مالی سال25-2024ء کے آغازمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں سعودی عرب سے 51 فیصد، برطانیہ سے 44 فیصد، امریکہ سے 23.5 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے کی وجوہات میں ہنڈی اورڈالرکی اسمگلنگ پر حکومتی کریک ڈائون شامل ہے جس کے باعث شرح مبادلہ مستحکم اورزرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں اہم کردارادا کرتی ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معاشی صورتحال کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ترسیلاتِ زرمیں زبردست اضافہ ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے

Recent Posts

پرسوں جلسے میں پورا لاہور نکلے گا یہ رکاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے، علیمہ خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

20 mins ago

وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سنگین جرائم میں ملوث ہونیکا انکشاف، 3اہلکار برطرف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی پولیس کے اہلکار شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے، منشیات فروشی…

31 mins ago

ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہے، ہم افغان قونصلر کے پیچھے پڑے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان کا افغان قونصلر معاملے پر ردعمل سامنے آگیا۔ بانی پی ٹی آئی…

45 mins ago

مخصوص نشستیں؛الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ نہ کرسکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کے معاملے میں الیکشن کمیشن کا…

52 mins ago

شہباز شریف اور روسی نائب وزیر اعظم کی ملاقات، پاک روس رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف سے آج روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے…

58 mins ago

آئی ایم ایف کا مختلف عدالتوں میں زیر التواء ٹیکس کیسز کی پیروی تیز کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مختلف عدالتوں میں زیر…

1 hour ago