24 گھنٹے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما گرفتار


پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے پیش نظر سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری روکنے کیلئے درخواست دائر
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور رہنما علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے 21 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے، پولیس نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کر لیا اور 2 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد انہیں رہا کر دیا۔
پولیس نے رات گئے پی ٹی آئی لیڈر عالیہ حمزہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 16 ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود تین تھانوں کی پولیس نے ان کے گھر پر آدھی رات کو ریڈ کیا اورتلاشی لی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پی ٹی آئی کے جلسے سے ڈرے ہوئے ہیں۔ ضمانت پر ہوں، اگر مطلوب ہوں تو مجھے بتایا جائے۔ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیراسمبلی غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کرلیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ غلام محی الدین دیوان منہاج القران کی میلاد کانفرنس میں شریک تھے، غلام محی الدین کو میلاد کانفرنس میں شرکت سے واپسی پرگرفتارکیا گیا۔
پی ٹی آئی کے مطابق غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پرہیں، غلام محی الدین دیوان کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیراسمبلی غلام محی الدین دیوان کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ صبا دیوان کا بیان بھی سامنے آیا تھا، انہوں نے بتایا تھا کہ ربیع الاول کی مناسبت سے وہ مختلف تقریبات میں شرکت کرتے ہیں، گزشتہ رات وہ گھر نہیں آئے اور صبح ایک کال میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
صبا دیوان نے کہا کہ غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ابھی تک پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں ہیں، ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
پی ٹی آئی جلسہ: سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری روکنے کیلئے درخواست دائر
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے لاہور کے 21 ستمبر کے جلسے کے پیش نظر سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود اور یاسر گیلانی کی طرف سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کا اعلان کر رکھا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، انتظامیہ نظر بندی جبکہ پولیس پکڑ دھکڑ اور ہراساں کر رہی ہے، سیاسی اجتماع کرنا ہر سیاسی و مذہبی جماعت کا بنیادی حق ہے، مینار پاکستان پر رواں ماہ 2 بڑے اجتماع ہوچکے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نظر بندی، ہراساں، گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
پی ٹی آئی کے ممبر آزاد کشمیر اسمبلی کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست غلام محی الدین کی اہلیہ صبا دیوان نے میاں علی اشفاق کی وساطت سے دائر کی، جس میں پنجاب حکومت، ڈپٹی کمشنر لاہور اور جیل سپریڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ غلام محی الدین آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبر اور قانون پر عمل کرنے والے شخص ہیں، غلام محی الدین کی نظر بندی آئین کے آرٹیکل نو کی صریحاً خلاف ورزی ہے، غلام محی الدین کی نظر بندی سیاسی طور پر کی گئی ڈپٹی کمشنر کا اقدام غیر قانونی ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ غلام محی الدین کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے، غلام محی الدین کے نظر بندی کے احکامات کو معطل کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

2 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

9 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

19 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

33 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

38 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

51 mins ago