پنجاب حکومت کا ن لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز پر درج سیاسی مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو لیگی کارکنوں پر درج سیاسی مقدمات کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کا حکم دے دیا، لیگی رہنماؤں کے خلاف ایسے مقدمات جن میں ریاست مدعی ہے، ان مقدمات کو فوری طور ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی، تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کے خلاف لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیاسی مقدمات درج ہیں۔
نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری دینے کے لیے وطن واپسی پر ریلیاں نکالنے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر بزدار سرکار نے لیگی رہنماؤں پر درجنوں مقدمات درج کروائے تھے۔
مریم نواز کی نیب پیشی پر سیکڑوں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات درج کیے گئے۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لیگی رہنماؤں پر درج سیاسی مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔

Recent Posts

پرسوں جلسے میں پورا لاہور نکلے گا یہ رکاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے، علیمہ خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

17 mins ago

وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سنگین جرائم میں ملوث ہونیکا انکشاف، 3اہلکار برطرف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی پولیس کے اہلکار شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے، منشیات فروشی…

28 mins ago

ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہے، ہم افغان قونصلر کے پیچھے پڑے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان کا افغان قونصلر معاملے پر ردعمل سامنے آگیا۔ بانی پی ٹی آئی…

42 mins ago

مخصوص نشستیں؛الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ نہ کرسکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کے معاملے میں الیکشن کمیشن کا…

49 mins ago

شہباز شریف اور روسی نائب وزیر اعظم کی ملاقات، پاک روس رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف سے آج روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے…

55 mins ago

آئی ایم ایف کا مختلف عدالتوں میں زیر التواء ٹیکس کیسز کی پیروی تیز کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مختلف عدالتوں میں زیر…

1 hour ago