بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے باعث پولیس کو ان کی حفاظت کے لیے مسلح گارڈ مہیا کرنا پڑا۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان دھمکیوں نے نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کو متاثر کیا بلکہ ان کے کیریئر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ویویک اوبرائے نے بتایا کہ ان دھمکیوں نے ان کی زندگی کو مسلسل دباؤ میں رکھا، ان کی اپنی حفاظت کے لیے مسلح گارڈ تھا مگر وہ اپنے والدین اور بہن کی حفاظت کے بارے میں فکر مند تھے۔

فلم انڈسٹری میں سازشوں پر اداکار نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے کچھ بااثر افراد نے ان کے کیریئر کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

اداکار کے مطابق کئی پراجیکٹس ان سے چھینے گئے اور انہیں عوامی طور پر ذلیل کیا گیا، ان پر مختلف طریقوں سے حملے کیے گئے مگر وہ اب بھی فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔

Recent Posts

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

سوزوکی بولان کو حفاظتی خصوصیات نہ ہونے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا…

2 hours ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

فیض حمید کے کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے،سارے ثبوت دیکھے جارہے ہیں،سیکیورٹی حکام اسلام…

2 hours ago

کسی بھی ادارے کو آئین کی من پسند تشریح کا حق نہیں ہونا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی…

3 hours ago