” جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں اور 26 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج چیف جسٹس بن جائیں گے،، وزیر قانون کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں اور 26 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج چیف جسٹس بن جائیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ال پاکستان لائرز کنونشن کے اختتام پر وزیر قانون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے جو بھی ڈرافٹ بنے گا اس میں ہم پارلیمان کے اندر بھی اتفاق رائے کی کوشش کریں گے، مجوزہ ڈرافٹ میں کچھ چیزیں مزید بہتر ہونے والی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود میثاق جمہوریت پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں، میثاق جمہوریت کے بعد 18 سالوں میں عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ آئینی عدالت نہیں بننی چاہیے، ججز کے تقرر اور احتساب کا نظام شفاف ہونا چاہیے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کو لوگوں کی امنگوں کے مطابق ڈیلیور کرنا چاہیے۔ وزیر قانون نے کہا کہ واضح کر چکا ہوں کہ 25 اکتوبر تک قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس پاکستان ہیں اور 26 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج چیف جسٹس بن جائیں گے۔

اس سے قبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ آئینی عدالت کا سربراہ کون ہوگا، یہ معاملہ ابھی کھلا ہوا ہے جبکہ ہمارا لیے بڑا آسان تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کو ہی آئینی عدالت کا سربراہ مقرر کر دیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی ترمیم پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق نہیں ہوا، ن لیگ میں بھی ایسے ممبران تھے جو سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل پر راضی نہیں تھے، اس لیے یہ معاملہ ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

1 min ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

7 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

10 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago