اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا پائلٹ پشاور جانے والی فلائٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا۔
وائرل ویڈیو میں مسافروں کو جہاز کے عملے سے تکرار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مسافروں کو غصے سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی پرواز پشاور کی تھی لیکن پائلٹ نے انہیں کراچی ہوائی اڈے پر اتار دیا ہے اور وہ 30 گھنٹوں سے ذلیل ہو رہے ہیں۔ اس دوران جہاز کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پی آئی اے کا پائلٹ پشاور جانے والی پرواز کو غلطی سے کراچی لے آیا تھا جس پر صارفین پی آئی اے کی سروس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ پی آئی نے ایسی غلطی کی ہو۔
کیا واقعی پی آئی اے کی یہ فلائٹ غلطی سے اپنی اصل منزل کی بجائے کہیں اور لینڈ کر گئی؟
اس حوالے سے پی آئی اے پبلک افیئرز کے جنرل مینیجر عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پرواز پی کے 248 دبئی تا پشاور جا رہی تھی مگر دوران پرواز ایک تکنیکی نقص کی وجہ سے جہاز کا رخ کراچی کی جانب موڑا گیا جو پی آئی اے کا انجینئرنگ ہب ہے۔
پی آئی اے پبلک افیئرز کا کہنا تھا کہ جدید ایوی ایشن کے زمانے میں غلطی سے کہیں لینڈ کرنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں، جہاز کو تبدیل کر دیا گیا تھا اور تین گھنٹے کے اندر اندر تمام مسافر کراچی سے پشاور روانہ ہو گئے تھے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…