گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس کوئی کام ہے ہی نہیں، اور بغیر ثبوت بات کرتا رہتا ہے، گورنر کی تعیناتی پرچی پر ہوئی ہے، اس کے خلاف پہلے ہی نوٹس بھیج رکھا ہے۔ گورنر کو کوئی آئینی حیثیت حاصل نہیں ہے، بس صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے کہنے پر بیان بازی کرتا ہے۔
علی امین نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر ویلا منڈا ہے، ٹک ٹاک پر جو ’ویلے منڈے‘ کی آئی ڈی ہے اس کو دے دی جائے۔ گورنر مجھے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے کہنے پر تنگ کرتا ہے۔ ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بھی بیٹھی ہے اور ایک ٹک ٹاکر یہاں بیٹھا ہوا ہے۔
’گورنر اہمیت بڑھانا چاہتا ہے، جب میں یہاں پریشر ڈالتا ہوں تو کہتا ہے مجھے تو وہاں سے کہا جاتا ہے‘۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عوامی شکایات جاننے کے لیے ای پورٹل بنا دیا، جس کے تحت عوام براہ راست اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔ پورٹل پر شکایات آنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی اور پورٹل پر درخواستوں اور عمل درآمد کا ڈیٹا میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔
عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ’اختیار عوام کا‘ کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے عوام اختیار کا پورٹل کا با ضابطہ اجرا کیا، شہری اپنے تمام مسائل کے حل کے لیے شکایات اس پورٹل پر درج کرا سکیں گے۔ پورٹل 24 گھنٹےعوامی خدمت اور شکایات کے ازالے پرکام کرے گا۔ شکایات کی ریئل ٹائم ٹریکنگ اور مانیٹرنگ بھی اسی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔
سمندر پار پاکستانی بھی اپنے مسائل اور شکایات اسی پورٹل پر درج کرا سکیں گے، شہریوں کا فیڈ بیک، تجاویز اور آرا بھی اسی پورٹل کے ذریعے لی جائیں گی۔ اس پورٹل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے تجزیات و رپورٹنگ بھی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنداپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام کو اختیار دے رہا ہوں کہ جو بھی مسائل ہیں ان کو خود اجاگر کریں، عوام نے ووٹ دے کر ہمیں اختیار دیا آج وہی اختیار ان کو دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اختیار ہی مسائل کا حل ہوں گے، عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے پورٹل بنایا ہے، اس پورٹل پر عوام براہ راست اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔ پورٹل کا ڈیٹا میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔
علی امین نے کہا کہ یہ عمران خان کی خواہش تھی کہ اس طرح کا پورٹل بنایا جائے، انہوں نے ہمیشہ عوام کو اختیار دینے کی بات پر زور دیا ہے۔ حکومت کی اصل ٹیم عوام ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہی سارے کام ہورہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اصلاح پہلے ہے سزا بعد میں، جو بھی غلط کام کرے گا وہ اصلاح کرلے ورنہ سزا کے لیے تیار رہے، عہدوں پر براجمان لوگوں کی ذمہ داری ہے عوام کو ریلیف دیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضم اضلاع میں امن و امان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی چیک پوسٹوں کو ختم کرنے جارہے ہیں اور امن امان کی صورت حال کو بحال کرنے کے لیے جرگہ سسٹم بحال کررہے ہیں۔
’کان کنی کا اختیار سب سے پہلے قبائلی عوام کو دیا جائے گا‘۔
روزگار 3 پراجیکٹ لانچ کررہے، لاکھوں لوگوں کو کاروبار کے لیے قرضے فراہم کریں گے، عوام کو اب ٹیکس کے پیسوں سے وظیفے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لارہے ہیں، نگراں حکومت نے غیر قانونی بھرتیاں کیں ان کو ختیار ہی نہیں تھا، ان بھرتیوں کو ختم کررہے ہیں۔
گورنر بغیر ثبوت بات کرتے ہیں،گورنر کی تعیناتی پرچی پر ہوئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کو پہلے ہی نوٹس بھیج رکھا ہے۔ گورنر کو کوئی آئینی حیثیت حاصل نہیں ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ان کو بیان دینے کا کہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے والے افغان قونصلیٹ کے ممبران کے اقدام کی مزمت کے بجائے وضاحتیں دینے لگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ افغان قونصلیٹ کو ترانے سے کوئی ایشو نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کہتے ہیں کہ میوزک کی وجہ سے وہ کھڑے نہیں ہوئے، انہوں نے میوزک کی وجہ سے اپنے ملک کا ترانہ بھی بین کررکھا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

5 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago