پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پنجاب حکومت نے شہریوں کو ریلیف دینا شروع کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول 10 اور ڈیزل کی قیمتوں میں 18 روپے کمی کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے من مانے کرائے وصول کرنے اور قیمتوں میں کمی کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا سلسہ شروع کردیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرانے کا حکم دیا تو انتظامیہ حرکت میں آگئی، اور 37شہروں کے لیے نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔
جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کی انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کرایوں کی چیکنگ کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامی افسران کو کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف ہر مسافر، ہر شہری، ہر طالب علم تک پہنچنا یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 سے 250 روپے تک کمی کردی گئی ، پنجاب کے 41 شہروں میں گاڑیوں کی چیکنگ، مسافروں سے وصول کردہ کرائے کے بارے میں پڑتال کی گئی۔ ایک بار پھر مسافروں کو ایک لاکھ 5 ہزار 540 روپے زائد وصول کیا گیا کرایہ واپس کردیا گیا۔
زائد کرایہ وصول کرنے پر 3لاکھ 58 ہزار 500 سو روپے کے جرمانے، 30 گاڑیاں بند کردی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کی شکایات اور ازالے کے لیے ہیلپ لائن بھی فعال کردی گئی۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو فیلڈ میں رہنے اور سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کی گئیں، اور زائد وصول کیا گیا کرایہ شہریوں کو واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

4 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

16 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

24 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

41 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

44 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

56 mins ago