سعودی عرب کی ڈیجیٹل سروسز میں عالمی سطح پر شاندار کامیابیاں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے عالمی سطح پر ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ تازہ ترین “اوپن سروس انڈیکس” (OSI) کے مطابق مملکت نے دنیا بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے اور خطے میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ جی 20 ممالک کی فہرست میں بھی سعودی عرب نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جو مملکت کی ڈیجیٹل دنیا میں ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اوپن گورنمنٹ ڈیٹا میں مملکت نے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈیجیٹل علم اور مہارت کے شعبے میں سعودی عرب کو دنیا میں پہلی پوزیشن ملی۔ ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس (EGDI) میں سعودی عرب دنیا میں چھٹے نمبر پر رہا۔ ای پارٹیسپیشن انڈیکس (EPI) میں مملکت نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔
علاوہ ازیں، مقامی ڈیجیٹل سروسز انڈیکس (LOSI) میں ریاض شہر دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، جس سے شہر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل ترقی کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ کامیابیاں 2022 سے لے کر اب تک سعودی عرب کی ڈیجیٹل سروسز میں 28 درجے کی بہتری کا واضح ثبوت ہیں، جس سے مملکت کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی شناخت اور ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔
وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے اس موقع پر سعودی قیادت کے وژن اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے جاری منصوبوں کی کامیابی کو سراہا ہے۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

15 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

26 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

36 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

48 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

1 hour ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago