کیا عمران خان مولانا فضل الرحمان سے ناخوش ہیں؟ وکیل نعیم پنجوتھا نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا ہے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر مختلف خبریں چل رہی ہیں کہ عمران خان ان سے ناخوش تھے، ایسی کوئی بات نہیں۔
نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاکہ عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے جو کردار ادا کیا ہم اسے سراہتے ہیں، اور جو بھی آئین کے ساتھ کھڑا ہوگا پوری قوم اسے سراہے گی۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت کو مزید مشاورت کا مشورہ دیتے ہوئے فوری ووٹ دینے سے معذرت کی تھی، جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن دونوں اطراف سے ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آج اڈیالہ جیل میں عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اگر جمہوریت کے لیے کھڑے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، جمہوریت کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔
جب ایک صحافی نے عمران خان سے مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال کیا کہ ان کے کردار کو کیسے دیکھتے ہیں، جس پر عمران خان نے مشکوک تاثر دیتے ہوئے کہاکہ کچھ کہہ نہیں سکتے۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

8 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

15 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

25 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

38 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

44 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

56 mins ago