کبریٰ خان نے ڈراما سیریل ’نورجہاں‘ کیوں سائن کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کبریٰ خان کا شمار پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ذہین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اسکرپٹ کا انتخاب کرتے وقت وہ بہت سمجھداری سے کام لیتی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ منفرد کہانیاں کی ہیں جو بیحد اثر انگیز ہوتی ہیں۔
انہوں نے علی اللہ اور انسان، سنگ ماہ، سنگ مر مر اور جنت سے آگے جیسی کہانیاں کیں تاہم انہوں نے نور جہاں کا انتخاب کرکے ایک نیا راستہ چنا جو ایک عام ساس بہو کی کہانی ہے۔
کبریٰ خان ان دنوں فلسطین فنڈ ریزنگ کے لیے برطانیہ کے دورے پر ہیں اور وہ اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ وہ اپنے کام کے بارے میں سوالات کے جواب دیتی رہی ہیں اور انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ کس چیز نے انہیں ایک عام کہانی دکھائی دینے والے ڈراما سیریل نور جہاں کے لیے سائن کرنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ابتدا میں ان کا خیال تھا کہ نور جہاں ایک بہت ہی عام شو ہے جو وہ نہیں کریں گی۔
تاہم کہانی پڑھنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ یہ اسکرپٹ ساس بہو کی چپقلش کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ نسلوں کو پیش آنے والے صدمات کے بارے میں ہے جنہیں آخر کار نور بانو کس طرح بدلتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس بات نے انہیں نور بانو کے کردار کو قبول کرنے کی جانب راغب کیا اور انہوں نے ڈراما سیریل نور جہاں سائن کرلیا۔

Recent Posts

لاہور؛ چور گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40 لاکھ کیش لے کر فرار

لاہور(قدرت روزنامہ) چوروں نے ایک گھر سے 15 کروڑ سے زائد کے زیورات اور 40…

34 mins ago

ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے…

55 mins ago

کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش؛ دلہا گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش…

1 hour ago

آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے…

2 hours ago

کراچی؛ موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری قتل

کراچی(قدرت روزنامہ)محمود آباد لیاقت اشرف کالونی میں مسلح ڈکیتوں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چھیننے…

2 hours ago

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے، سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کی دوسری وضاحت جاری کردی…

2 hours ago