پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پی کے نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سے شروع میں، میں نے مثبت بات کی لیکن انہوں نےفائدہ اُٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پربیٹھا ہوں، آئین کےخلاف کام نہیں ہونے دوں گا لیکن اگر صوبےکے امن وترقی کے لیے کوئی بھی کام کرے گا تو اس کاساتھ دوں گا۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے، علی امین وزیراعلیٰ کے پی نہیں بلکہ افغانستان کےکسی صوبےکے وزیراعلیٰ لگتےہیں۔
فیصل کریم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈے لےکرپھرتے ہیں، اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…