اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پرتگال نے اپنے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی تصویر والا سکہ جاری کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے آبائی ملک پرتگال نے قوم کے عظیم ترین کھلاڑی کو اعزاز سے نوازنے کے لئے انکی تصویر والا 7 یورو کا سکہ جاری کر دیا۔
سکے کو رونالڈو کی قمیض نمبر سات کی عکاسی کرتے ہوئے یورو 7 کا نام دیا گیا ہے جس پر رونالڈو کی تصویر کے ساتھ CR7 ابھرا ہوا ہے، یہ سکہ ملک بھر میں کرنسی کے طور پر قابل قبول ہو گا۔
واضح رہے کہ اپنے پورے کیریئر میں 39 سالہ کرسٹایونو رونالڈو نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کے لئے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پرتگال کو یورو 2016ء میں تاریخی فتح دلانا اور 2019ء میں اے سیلیکاؤ کے ساتھ یوئیفا نیشنز لیگ ٹرافی اٹھانا شامل ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز حاصل کیا۔
رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے 131 گول کئے جو کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…