ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کے معروف کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘کے سیزن 2 کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے جس میں عالیہ بھٹ اور کارتک آریان کو گیسٹ سیٹ پر دیکھ کر فینز شو شروع ہونے کے دن گن رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی گریٹ انڈین کپل شو کا سیزن 2 رواں ہفتے 21 ستمبر 2024 سے نیٹ فلکس پرنشر کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا پر حال ہی میں شائع ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے شو کے سیزن 1 میں ارچنا پورن سنگھ نے ایک قسط کا معاوضہ 10 لاکھ بھارتی روپے وصول کیا۔
تاہم اس رپورٹ میں دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیزن 2 کیلئے اداکاروں کی تنخواہوں یا اس میں اضافے کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں شائع کی گئی۔
دوسری جانب دیگر کاسٹ کے ہمراہ ایک بھارتی شو میں گفتگو کے دوران ارچنا نے اعتراف کیا کہ دی گریٹ انڈین کپل شو میں ان کے ساتھی اداکار سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک اور دیگر ان سے دگنا معاوضہ لیتے ہیں۔
دوران شو ارچنا پورن سے سوال کیا گیا تھا کیا دی گریٹ انڈین کپل شو میں ان کے ساتھی اداکار اس بات پر جلن محسوس کرتے ہیں کہ ارچنا کو شو میں صرف ہنسنے کا معاوضہ دیا جاتا ہے؟
سوال کے جواب میں ارچنا کا کہنا تھا کہ ’ شو میں معاوضہ تم لوگ دگنا لے جاتے ہو ، تو سہی ہے نا محنت کرو بھائی‘۔
گفتگو کے دوران ارچنا اپنے معاوضے سے خاصی مطمئن نظر آئیں اور کہا کہ انہیں شو میں صرف ہنسنے کا معاوضہ ملتا ہے جب کہ دوسرے لوگ اپنی محنت سے دگنا معاوضہ لے جاتے ہیں۔
دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیزن 1 میں کاسٹ کو ایک قسط کا معاوضہ کتنا دیا گیا؟
کپل شرما : 5 کروڑ
سنیل گروور: 25 لاکھ
کرشنا ابھیشیک: 10 لاکھ
کیکو شاردا: 7 لاکھ
راجیو ٹھاکر: 6 لاکھ
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…