توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جا سکا،سماعت 9اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جا سکا، الیکشن کمیشن نے سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی،ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے سماعت کی،سابق وفاقی وزیر فوادچودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

فیصل چودھری نے کہاکہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کیس میں ویڈیو لنک کا آرڈر کیاتھا،فوادچودھری نے شوکارنوٹس کو جواب دیا ہے، فواد چودھری نے کہاکہ ہم تو کہہ رہے ہیں کہ اس کیس کو آگے کریں،ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ جیل سے ویڈیو لنک حاضری کا آرڈر کیا اس کا کوئی اثر ہوا؟صائمہ جنجوعہ نے کہاکہ ہم نے جیل کو اس حوالے سے لیٹر لکھا اس کی ریسونگ آ گئی ۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ جس کو نوٹس بھیجا تھا اس کو بلائیں،سیکرٹری لاء اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو بلائیں،فواچودھری نے کہاکہ پنجاب کے ہوم سیکرٹری اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو بلائیں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ پوچھا جائے جیل حکام نے کیوں جواب نہیں دیا، ویڈیو لنک سہولت نہیں دے سکتے تو جیل سے جوابدہ کو بلا لیتے ہیں،الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

15 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

28 mins ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

35 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

50 mins ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

54 mins ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

2 hours ago