وزیراعلی کے پی کیخلاف اثاثہ جات کیس میں نیب کو جواب جمع کرنے کا حکم


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی کے پی علی امین کے خلاف اثاثہ جات کیس میں نیب کو جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی جو کہ چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس وقار احمد کے روبرو ہوئی۔
عدالت نے نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب کو موجودہ کیس کا جائزہ لینے کا حکم دیا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ کے وکیل نے کہا کہ 3 نومبر 2023ء میں نیب کی جانب سے علی امین کو نوٹس بھیجا گیا، نیب کے نوٹس میں جرم کی وضاحت نہیں گئی صرف جائیداد کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، 24 نومبر کو علی امین گنڈاپور کو دوبارہ نوٹس بھیجا گیا جو کہ بدنیتی پر مبنی ہے نیب کے قانون کے مطابق نوٹس میں جرم اور مانگی گئی تفصیلات کا ذکر ضروری ہے۔
وکیل نے کہا کہ جس وقت نوٹس دیا گیا علی امین گنڈاپور اس وقت وفاقی وزیر تھے، نیب قوانین کے مطابق گواہی دینے والے افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے، نیب کی جانب سے دو نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، ہر قسم کی کارروائی روکی جائے جب کہ علی امین کے والد، بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے فیصلے کے بعد اس کیس پر کیا اثر پڑے گا؟ عدالت نے نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کامنٹس جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

9 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

21 mins ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

28 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

43 mins ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

47 mins ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

2 hours ago