پاکستانی فلم ’ دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ بھارت میں کس تاریخ کو ریلیز ہو گی؟ بڑااعلان ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سال 2022 میں پاکستان بھر میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے م طابق اس سے قبل ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ دسمبر 2022 میں بھارت میں ریلیز ہونے والی تھی تاہم ہندو انتہا پسند گروپوں اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی مخالفت کا سامنا کرنے کے بعد فلم کی بھارت میں ریلیز منسوخ کردی گئی تھی۔اب فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری اور ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر اپ ڈیٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ‘ فلم بھارت، پنجاب میں بدھ 2 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے، اب میں انڈیا میں اپنے پنجابی ناظرین کے پیار کا بے صبری سے منتظر ہوں۔‘

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں فلم کا پوسٹر شیئر کیا، اور اپنے چاہنے والوں کو دلم دیکھنے کی ترغیب دی۔خیال رہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ایک دہائی سے زائد عرصے میں بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی تھیٹر میں ریلیز ہونے والی آخری پاکستانی فلم بول تھی جس میں ماہرہ خان نے 2011 میں کام کیا تھا، اس سے پہلے2008 کی رام چند پاکستانی میں بھارتی اداکار نندیتا داس اور راشد فاروقی نے کام کیا تھا۔

اس کے علاوہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘خدا کے لیے’ میں نصیر الدین شاہ کاسٹ میں شامل تھے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

9 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

21 mins ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

28 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

43 mins ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

47 mins ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

2 hours ago